امریکہ ایران میں حکومت تبدیل کرنے کیلئے مداخلت کرے: ایرانی اپوزیشن کا ٹرمپ کو خط
تہران (صباح نیوز) ایرانی اپوزیشن کی نمائندہ 30 شخصیات نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے ایک مشترکہ مکتوب میں ان سے ایران میں حکومت تبدیل کرنے کے لیے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ شدت پسند حلقوں اور ان کے مقرب ذرائع ابلاغ اور حکومتی شخصیات نے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ارسال مکتوب میں ایرانی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ایرانی رجیم اور داعش تنظیم ایک ہی سکے دو بد نما رخ ہیں۔