• news

غیر منصفانہ قوانین کی مدد سے اطباء کو ہراساں کیا جارہا ہے: حکیم محمدشفیع

لاہور (نیوز رپورٹر) تحفظ اطباء آرگنائزیشن پاکستان کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوا جس میں طب اور طبیب پر ڈریپ کے غیر منصفانہ قوانین کے اطلاق پر بھرپور احتجاج کیا گیا ۔ چیئرمین تحفظِ اطباء آرگنائزیشن پاکستان پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصری تقاضوں کے مطابق ادویات کی تیاری میں جدید آلات کا استعمال وقت کی اہم ترین ضرورت ہے مگر حالیہ طور پر ڈریپ کی طرف سے لاگو کئے گئے غیر منصفانہ قوانین کی مدد سے اطباء برادری کو ہراساں کیا جارہا ہے جو کہ طب دشمنی کے مترادف ہے۔ اس موقع پر حکیم غلام فرید میر ، حکیم افضل میو ، حکیم اشفاق احمد ، حکیم غلام مرتضیٰ مجاہد ، حکیم محمد اسلم ، حکیم ریاض الدین صدیقی ،حکیم محمد شاہدودیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن