وزیر خوراک بلال یٰسین کا PP-139 کی یونین کونسلز کا دورہ
لاہور (پ ر) وزیر خوراک بلال یٰسین نے PP-139 کی مختلف یونین کونسلز کا جاری ترقیاتی کاموں کے جائزہ کے سلسلہ میں دورہ کیا۔ اس موقع پر امجد نذیر بٹ صدر PP-139، قسمت خان، میاں یٰسین، ملک محمود الحسن، حاجی تنویر، افتخار مانا، رانا سہیل، رمضان خان و کارکنان مسلم لیگ بھی ساتھ تھے۔ UC49، 50 اور UC52 میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور جلد تکمیل کیلئے ہدایات جاری کیں۔