• news

سینیٹر سلیم ضیاء کی روحیل اصغر سے ملاقات‘ باہمی امورر پر تبادلہ خیال

لاہور (پ ر) کراچی سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما وسینیٹر سلیم ضیاء نے یوتھ ونگ کے سیکرٹریٹ یوتھ ونگ میں الحاج شیخ روحیل اصغر ایم این اے NA-124 اور صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہور ڈویژن خرم روحیل اصغر سے ملاقات کی اور انہیں اس عہدے پر فائز ہونے کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی یوتھ ونگ کو منظم ومربوط کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا مرکز صدر یوتھ ونگ کیپٹن(ر) محمد صفدر نے یوتھ ونگ کو پاکستان بھر میں فعال بنانے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لانے کیلئے ہر شہر میں ایسے یوتھ رہنمائوں کو چننا ہے جو اپنی مثال آپ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن