• news

مقامی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ سینٹ فرانسس ہائی سکول انارکلی کے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ، مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ درس بڑے میاں مغلپورہ‘گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سلطان پورہ شاہ پور کانجراہ‘گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ پور کانجراں‘گورنمنٹ عوامی ماڈل سکول سنت نگر‘گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ دیو سماج روڈکا دورہ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد538تھی۔

ای پیپر-دی نیشن