علاقہ کو ماڈل بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: شہزاد نذیر سندھو
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماء چیئرمین یوسی سلطانکے چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ عوام دھرنوں کی سیاست مسترد کرچکے ہیں ،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،ملک کوترقی یافتہ اور خوشحال بنانا فریضہ ہے ،حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ،وہ ان خیالات کا اظہار میٹ دی پریس میں کررہے تھے ،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام بحال ہونے پر نمائندوں کو ملنے والے کرورڑوں روپے کے فنڈز سے یوسی سلطانکے جیسے پسماندہ علاقوں میں بھی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ،ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر کی قیادت میں علاقہ کو ماڈل بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔