تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے زیراہتمام اسلام بچائو مارچ آج ہوگا: ڈاکٹر اشرف جلالی قیادت کریں گے
لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام آج 4 جنوری کو ملک بھر میں یوم عشق رسول اللہؐ منایا جائے گااس موقع پر ملک بھر میں تحفظ ناموس رسالتؐکے موضوع پر سیمینار منعقد ہونگے اور ر یلیاں نکالی جائیں گی۔ لاہور میں اس سلسلہ میں ایک بجے داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک ’’اسلام بچاؤ مارچ‘‘ ہو گا ۔ مارچ کی قیادت ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،میاں ولید احمد شرقپوری،حضرت میاں محمد ابو بکر شرقپوری، حافظ عبد الستار سعیدی ،پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی ،مولانا محمد شاداب رضا قادری و دیگر علماء و مشائخ کریں گے ۔اختتام پر ’’اسلام بچاؤ کا نفرنس‘‘ ہو گی ۔