• news

عمران خان ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں: شرافت لیاقت بھٹی

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ شریف برادران پانامہ لیکس سے بھی باعزت طور پر بری ہوں گے۔ ملک کو لوٹنے والے اپنی فکر کریں۔تحریک انصاف کے دھرنوں‘ بلند وبانگ نعروں سے تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔ جلائو گھیرائو کی نئی سیاست متعارف کروانے والے عارت خان ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ہیں‘ ن لیگ کی موجودہ حکومت عوامی خدمات کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن