موبائل فون ایپلی کیشن سے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کم ہونگے : سلمان صوفی
لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیراعلی ہائوس سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈر کے سینئر ممبر سلمان صوفی نے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے لئے موبائل فون ایپلی کیشن سے ہراساں کرنے کے واقعات میں واضح کمی آئے گی۔گزشتہ روزپنجاب کمیشن آف سٹیٹس آف ویمن کی چیئر پرسن فوزیہ وقار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے سلمان صوفی نے کہا کہ ویمن سیفٹی سمارٹ فون ایپلی کیشن سے ناصرف خواتین کے خلاف جرائم میں کمی آئے گی بلکہ اسے مرد حضرات بھی پولیس کو جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے لئے استعمال کرسکیں گے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ اطلاع کرنے والے مرد یا عورت اپنا نام بھی بتانے کی ضرورت نہیں اس طرح ان کی شناخت محفوظ رہے گی۔