• news

عمران خان نے تسلیم کر لیا وہ صرف الزامات لگا رہے ہیں‘ انکے پاس ثبوت نہیں : مسلم لیگ نون

اسلام آباد (آن لائن+ نوائے وقت وقت نیوز)مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آج عمران خان نے تسلیم کر لیا ہے کہ وہ صرف الزامات لگا رہے ہیں، انکے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ انہیں بغیر ثبوت الزام لگانے پر شرم کرنی چاہئے۔ تحریک انصاف چوں چوں کا مربہ ہے نئے سال میں بھی تحریک انصاف کے الزامات پرانے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا آج عمران نے تسلیم کر لیا کہ وہ صرف الزامات لگا رہے ہیں، ثبوت ان کے پاس نہیں ان کو اپنے بیان پر شرمندہ ہونا چاہئے۔ عمران خان صاحب نے الزام لگا کر ملک کی ترقی روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم کو ڈی فیم کرنے کی کوشش کی۔ الزام لگایا گیا کہ منی لانڈرنگ ہوئی۔ پاکستان کی عوام کا پیسہ لوٹا گیا ٹیکس چوری ہوئی، آج عدالت میں یہ تسلیم کیا کہ یہ سب الزامات تھے اور ثبوت دینا ان کا کام نہیں۔ آج قوم خود فیصلہ کرے کہ عمران خان نے پاکستان کی ترقی کے نام پر سیاست کرنے کی کوشش کی۔ عمران کو اپنے بیان پر شرمندہ ہونا چاہئے۔ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا تحریک انصاف کوئی جماعت نہیں بلکہ چوں چوں کا مربہ ہے۔ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے لئے امپائر پر اعتماد کرتے ہیں اور انہوں نے احتجاج و گالم گلوچ کی سیاست کے ذریعے ملک کے کسی ادارے کو بھی نہیں بخشا بلکہ جس کو چاہا تحقیر کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے مقدمے میں مرضی کا فیصلہ حاصل کرنے کیلئے تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم چلائی اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے گمراہ کن پروپیگنڈے کےے لیکن عوام ان مکاروں اور منافقوں کی جھوٹی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔ عمران خان اب بھی فیصلہ کر لیں جس پچ پر چاہیں ہم کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ طلال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ردی کتنی بھی اکٹھی کر لیں اس کی کوئی حقیقت نہیں، تحریک انصاف نے ہمیشہ جھوٹ اور الزامات کی سیاست کی، ہر بار نئی کہانی میڈیا کے سامنے لا کر فتح کے نشان بناتے ہیں لیکن پھر عدالت میں ثبوت نہ دینے پر سر جھکا لیتے ہیں ان کو شرم آنی چاہئے کہ سال تو نیا آگیا لیکن ان کے الزامات پرانے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم محمد نواز شریف کو مینڈیٹ پر کمشن نے کلین چٹ دی لیکن عمران خان اقتدار کے دیوانے ہونے کے باعث ابھی تک ہوا میں کاغذات لہراتے رہتے ہیں جن سے ان کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ (ن)نے سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے پانا ما معاملے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کر نے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عدالتوں پر سوائے تحریک انصاف کے پوری قوم کا اعتماد ہے ¾ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے اقتدار میں چور دروازے سے داخل ہونے کی کوشش آخری ثابت ہوگی ¾ وزیراعظم نوازشریف سے ہارنے والے مریم نواز سے بھی شکست کھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی 2018ءکے انتخابات تک اپنا طرز سیاست برقرار رکھے جس میں احتجاجی سیاست گالم گلوچ ، بے ہودگی اور افراتفری کے سوا ور کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اللہ تعالیٰ نے ایک صوبے میں کام کا موقع دیا ہے اگر وہاں کام کرتے تو لوگ ان پر اعتماد کرنا شروع کردیتے۔ طارق فضل نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اسی ڈگر پر چلتی رہی تو یہ ہماری مدد ہی ہوگی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جس نام کے ساتھ ”نواز “ لگا ہو اس سے تحریک انصاف والے خوف زدہ ہوتے ہیں۔دانیال عزیز نے کہا ہے کہ قوم یو ٹرن خان کو پہچان چکی ہے، قلابازیاں لگانے کے ماہر سیاستدان نے آج پھر قلابازی لگائی اور اپنے ہی موقف کو بدل دیا۔ عمران خان پہلے قوم سے بے شرمی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں، ثبوت مانگے جاتے ہیں تو سر جھکا لیتے ہیں۔دریں اثناءایک انٹرویو میں خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ پانامہ کیس اگلے دو تین ہفتوں میں نمٹ جائیگا۔ اس کیس کے مدعیوں کا مقصد مسئل حل کرنا نہیں بلکہ حکومتی ساکھ خراب کرنا ہے۔ طوطا فال نکالنے والوں کی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔ اگست، ستمبر اور دسمبر کی باتیں پیچھے رہ گئیں۔ اب خیریت سے 2017ءکا آغاز ہوچکا ہے اور خدا نے چاہا تو اہم اپنی مدت احسن طریقے سے پوری کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) ردعمل

ای پیپر-دی نیشن