گوجرانوالہ: آتشزدگی سے فیکٹری کی چھت گر گئی، دب کر ایک مزدور جاں بحق، 7 زخمی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کیمیکل کو آگ لگنے سے فیکٹری کی خستہ حال چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق 7 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ نمبر2 میں پلا سٹک کا سامان بنانیوالی فیکٹری میں کیمیکل کو آگ لگنے کے باعث خستہ حال چھت گر گئی جس کے نتیجے میں وہاں کام کر نیوالے 8 مزدور ملبے کے نیچے دب گئے۔ اطلا ع ملنے پر ریسکیو اہلکا روں نے مو قع پر پہنچ کر ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالے مزدور حسنین کی نعش کو ضروری کاروائی کیلئے اور دیگر 7 مزدوروں اسامہ، شعیب، زبیر، شہزاد، علیم، اسلم اور لیاقت کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔