• news

غازی آباد: کاروبار میں مبینہ فراڈ سے دلبراشتہ تاجر نے پھندا لیکر خودکشی کرلی

لاہور (نامہ نگار) غازی آباد کے علاقہ میں 45 سالہ تاجر نے مبینہ طور پر کاروبار میں کروڑوں روپے کا فراڈ ہونے پر اپنے سسرال میں گلے میں پھندا لیکر خودکشی کرلی ہے۔ تاج پورہ کا شکیل بخاری میکلوڈ روڈ پر کئی سالوں سے موٹر سائیکلوں کی فروخت کا کاروبار کررہا تھا جس سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا فراڈ ہوگیا۔ اہل خانہ کے مطابق شکیل بخاری نے تھانہ شمالی چھاؤنی میںعقیل خان نامی شخص کیخلاف 3 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا چیک ڈس آنر کا مقد مہ درج کرایا اور اسے گرفتار بھی کرا دیا تھا مگر پولیس نے مُک مُکا کرکے ملزم کو رہا کردیا تھا جس کے بعد ملزم عقیل نے متعدد تھانوں میں درخواستیں دیکر شکیل بخاری کو مختلف طریقوں سے تنگ کر نا شروع کردیا تھا جس سے شکیل ذہنی مریض بن گیا تھا اور گزشتہ روز اس نے اپنے سسرال میں خود کو کمرے میں بند کرکے گلے میں پھندا لیکر خود کشی کرلی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کراکر تفتیش شروع کردی ہے۔ پو لیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سا منے آئیں گے جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن