• news

نعیم الحق نے اپنی معاونت کیلئے مزید 16 ترجمان مقرر کر دئیے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان نعیم الحق نے اپنی معاونت کے لئے مزید پارٹی ترجمان مقرر کر دیئے، 16رکنی ترجمان ٹیم جماعتی پالیسی کے مطابق ترجمانی کی ذمہ دار ہو گی، جن افراد کی تقرری کی گئی ہے ، ان میں ارکان اسمبلی شہریار آفریدی، علی محمد خان، مراد سعید، شبلی فراز، شوکت یوسفزئی، سابق صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چودھری، جنرل سیکرٹری یاسمین راشد، عندلیب عباس، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، فواد چودھری، سابق سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ، فیاض الحسن چوہان، عمران اسماعیل، علی زیدی، فردوس نقوی اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن