• news

بھارتی آرمی چیف نے ’’چیف آف ڈیفنس سٹاف‘‘ کا عہدہ تخلیق کرنیکی حمایت کردی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل بپن راوت نے تینوں مسلح افواج کے لئے ’’چیف آف ڈیفنس سٹاف‘‘ (سی ڈی ایس) کے عہدہ کی تخلیق کی حمایت کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیردفاع نے حال ہی میں تینوں افواج میں بہتر رابطے کے لئے چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ تخلیق کرنے کی تجویز دی تھی آرمی چیف نے اس تجویز کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس عہدہ سے مسلح افواج میں رابطوں اور مشترکہ آپریشنز کی حکمت عملی زیادہ موثر طورپر تیار کی جا سکے گی۔ وزیر دفاع جلد ہی وزیراعظم کو اس حوالے سے باقاعدہ تجویز دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن