فیصل آباد: نامعلوم افراد نومولود کو سڑک پر چھوڑ کر فرار، کتے نوچتے رہے ‘ ہسپتال منتقل
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پنڈی بھٹیاں کے علاقے حمزہ ٹائون میں نامعلوم افراد نو مولود کو سڑک پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سرد زمین پر بچے کو کتے نوچتے رہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچے کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس نے بے حس والدین کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔