سرگودھا: خصوصی عدالت نے خودکش جیکٹ برآمدگی کیس میں ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی
سرگودھا (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم نیاز احمد کو 14سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔ نومبر 2016ء کو جنرل بس سٹینڈ سرگودھا سے سی ٹی ڈی کی ایک کارروائی میں ملزم پکڑا گیا تھا‘ملزم سے خودکش جیکٹ ودیگر بارودی مواد برآمد ہوا تھا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد خصوصی عدالت کے جج طارق محمود زرغام نے گزشتہ روز ملزم کو 14سال قید بامشقت اورجائیدادکی ضبطی کا حکم صادر کیا۔