• news

چار مطالبات کا جواب تخت رائیونڈ سے لیں گے‘ زرداری اور میں پارلیمنٹ میں ہونگے تو مسلم لیگ نون کی نیندیں اڑ جائیں گی : بلاول

لاڑکانہ (نیٹ نیوز+آئی این پی) لاڑکانہ میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا میں نے پارلیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیگم نصرت بھٹو کے حلقہ این اے 204 سے پارلیمانی سیاست کا آغاز کروں گا۔ بی بی کا بیٹا عوام کے ووٹوں کے ساتھ پارلیمنٹ میں آئے گا۔ انہوں کہا کہ زرداری اور بلاول کا کمبی نیشن پارلیمنٹ میں ہوگا تو مسلم لیگ ن کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ ہم پارلیمنٹ میں بھی ہونگے اور سڑکوں پر بھی ہونگے۔ چار مطالبات کا جواب تخت رائے ونڈ سے لیں گے۔ بی بی سی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین دونوں ہی نے تیر کے نشان پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دے دی ہے۔ یہ بات کراچی میں بلاول ہا¶س کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیئے میں کہی گئی۔صباح نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری پر ا یک انتخابی نشان پر ا لیکشن لڑنے پر کوئی قدغن نہیں لہذا دونوں تیر کے نشان پر انتخاب لڑ سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری فدا محمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری پر ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے پرکوئی قدغن نہیں۔ انہوں نے کہا ریٹرننگ افسر کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی کالیٹر لگانا ہوگا۔ وہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مجاز ہے
بلاول

ای پیپر-دی نیشن