ایبٹ آباد: کمرے میں گیس بھر جانے سے 2 خواتین جاں بحق
ایبٹ آباد (نامہ نگار ) ایبٹ آباد شہر کے نواحی علاقہ بانڈہ علی خان میں کمرے میں گیس بھر جانے سے دو خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں ۔ دونوں میں سے ایک اہلسنت و الجماعت کے صوبائی نائب صدر حاجی نواز خان کی والدہ اور دوسری بہن بتائی جاتی ہیں۔