• news

متحدہ عرب امارات میں شیر اور چیتے جیسے درندوںکو بطور پالتو جانور رکھنا غیرقانونی قرار

تہران (اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں شیر اور چیتے جیسے درندوں کو بطور پالتو جانور رکھنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تیل سے مالا مال خلیجی ممالک میں بعض افراد کے لیے شیر، چیتا رکھنا اونچے مرتبے کی نشانی سمجھی جاتی ہے لیکن اب ایسا کرنے پر انھیں جیل یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن