• news

آپریشن ضرب عضب سے متاثر آئی ڈی پیز کے 28 ہزار 414 مکانات کا سروے مکمل

اسلام آباد (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب سے متاثر آئی ڈی پیز کے 28ہزار 414 مکانات کا سروے مکمل کرلیاگیا ہے۔ مکمل طورپر تباہ ہونے والے گھر کے مالک کو 4لاکھ جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے مکانات کا معاوضہ 1لاکھ 60ہزار روپے ادا کیاجا رہا ہے۔ فاٹا کے تعمیر نو کے حکام کے مطابق ضرب عضب میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد کے مکانات کے سروے کا سلسلہ جاری ہے اب تک جنوبی و شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی، کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں مکانات کے سروے کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن