قائمہ کمیٹی نے خلیجی ملکوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے نائیکوپ کارڈ ختم کرنے کی سفارش کر دی
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی نے خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے نائیکوپ کارڈ ختم کرنے کی سفارش کردی ۔ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی عائشہ سید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ نوازشریف کے فروری2016میں کئے گئے قطر کے دورے کے دوران کئے گئے فیصلے کے تحت قطری حکومت تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکریاں دے گی ۔ سعودی عرب میں معمولی جرائم کی پاداش میں 78پاکستانی سعودی جیلوں میں قید ہیں گزشتہ دس سالوں کے دوران کوریا میں 6189جبکہ دیگر ممالک میں 5742پاکستانی ورکرز بھیجے گئے۔