کراچی : فائرنگ کے واقعات میں سیکورٹی گارڈ سمیت 4 افراد ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقو ںمیں فائرنگ کے واقعات میں پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ ہلاک او رایک نوجوان زخمی ہوگیا- گلستان جوہر کے بلاک 13میں رہائشی عمارت فراز ایونیو کے نزدیک پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ26 سالہ بلال کی موت اپنی ہی رائفل سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث ہوئی جب کہ ادھر سندھی مسلم سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان 21 سالہ جاوید زخمی ہوگیا۔ ادھر گلستان جوہر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر اقبال محمود کی نماز جنازہ جمعرات کو پولیس ہیڈ کوارٹرمیں ادا کردی گئی جب کہ رینجرز کی جانب سے سب انسپکٹر کے قتل میں ملوث ملزمان کی نشاندہی پر دس لاکھ روپے انعام کااعلان کردیا گیا ۔سب انسپکٹر محمود کو بدھ کی شب گلستان جوہرمیں الہ دین پارک کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھاجب کہ فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔