اقتصادی ترقی روکنے کیلئے دشمن ہمیں باہم دست وگریبان کرنا چاہتے ہیں: مبارک موسوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کے لئے مشرق وسطیٰ کے پراکسی وار کو پاکستان ایمپورٹ کرنے کی سازش ہورہی ہے،افغان جہاد کی قیمت پاکستان ابھی تک چکا رہا ہے۔پاکستان کی افتصادی ترقی کو روکنے کے لئے دشمن ہمیں باہم دست و گریبان کرنے کی کوشش میں ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے جنرل سیکرٹری علامہ مبارک موسوی نے کیا۔
ضلع لاہور کے کارکنان سے صوبائی سیکرٹریٹ میں کرخطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا شدت پسندی کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے۔