غربت‘ مہنگائی‘ بیروزگاری پاکستانی عوام کا مقدر نہیں: رہنما پی ٹی آئی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ کرپشن کی اندھےری راتوں کا خاتمہ احتساب سے ہی ممکن ہوسکتا ہے ‘غربت ‘مہنگائی اور بے روگاری پاکستانی عوام کا مقدر نہےں ہوسکتی۔سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت میںمنشیات فروشوں نے کالجوں اور سکولوں تک رسائی حاصل کر لی۔ ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ مسلم لےگ ن اور پےپلزپارٹی نے عوام کو ماےوس کےا۔