• news

3ہزار سے زائد اقلیتی طلبہ میں 57ملین روپے سکالر شپ کی مد میں تقسیم کیے: خلیل سندھو

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اقلیتی امورو انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ملکی تعمیر و ترقی میں تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر اقلیتوں سمیت صوبہ کے تمام طلبا و طالبات کو ہر سال بلا امتیاز وظائف فراہم کئے جا رہے ہیں۔محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور حکومت پنجاب نے گذشتہ تین سال میں تین ہزار سے زائداقلیتی طلباءو طالبات میں 57ملین روپے پر مشتمل سکالرشپ دئیے گئے۔رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اقلیتی طلبا و طالبات کے لئے25ملین روپے تعلیمی وظائف کی مد میں مختص کئے گئے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں میٹرک یا اس سے اوپر کی کلاسسز میں باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے والے صوبہ پنجاب کے مستقل رہائشی اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے مستحق طالب علموں کیلئے تعلیمی وظیفہ برائے سال 2016-17کا اجراءکیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن