بھارتی آرمی چیف کا بیان فوج کے گرتے مورال کو بحال کرنیکی کوشش ہے: ادریس زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانیؒ و حضرت یعقوب حسین زنجانیؒ المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بھارتی آرمی چیف کے بیانات مقبوضہ کمشیر میں بھارتی فوج کے گرتے مورال کو بحال کرنے کی کوششیں ہیں سرجیکل سٹرائیکس کا پراپیگنڈہ پہلے چلا تھا نہ اب کامیاب ہو گا۔