• news

ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ میں پرانے پائپ تبدیل صاف پانی فراہم کیا جائے: ریاض بھٹی

لاہور (پ ر) ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ ویلفیئر ایسوس ایشن کا ہنگامی اجلاس چیئرمین ریاض کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں چودھری بابو خان‘ ملک عارف‘ نذیراحمد‘ چودھری بشارت‘ اسلم خان اور دیگر نے شرکت کی۔ شرکاءنے ایم این اے وحیدعالم اور ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ کی چند گلیوں میں پانی کے 35سال پرانے پائپ تبدیل کیے گئے ہیں جبکہ بیشتر گلیوں میں پائپ تبدیل نہ ہوسکے۔ انہوں نے پانی کے بوسیدہ پائپ تبدیل اور پانی کی بحالی سمیت سڑکوں کی تعمیرومرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن