تین نسلوں کے احتساب کیلئے شیر کا دل چاہیے غلط کام کرنیوالا خود کو پیش نہیں کرتا : مریم نواز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ غلط کام کرنیوالا کبھی احتساب کیلئے خود کو پیش نہیں کرتا، کسی اور سیاسی جماعت نے کبھی خود کو احتساب کیلئے پیش نہیں کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تین نسلوں کے احتساب کیلئے شیر کا دل چاہیے۔ شریف فیملی نے اثاثوں اور جائیداد کی تفصیلات فراہم کیا۔ شریف فیملی کی طرح کسی نے اثاثوں کی تفصیل دیکر خود کو احتساب کیلئے پیش نہیں کیا۔
مریم نواز