• news

عدالت میں تمام شواہد جمع کرا دیئے چیئرمین نیب کو ہٹانے کی درخواست کی: رہنما تحریک انصاف

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو¿ں فواد چودھری اور نعیم الحق نے کہا ہے کہ عدالت میں تمام شواہد جمع کرادیئے ہیں‘ عدالت نے کہا ہے کہ وہ سچ تک جانے کے لئے کسی بھی حد تک جائے گی‘ مریم نواز منروا کمپنی کی بینیفیشل مالک ہیں‘ مریم نواز کی تمام ٹرانزیکشنز نواز شریف کے ارد گرد گھومتی ہیں‘ ہم نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لئے بھی درخواست کی۔ وہ جمعہ کو پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا مریم نواز منروا کمپنی کی بینیفیشل مالک ہیں، مریم نواز کا یہ کہنا کہ ٹرسٹی ہیں بینیفیشنل نہیں غلط ہے۔ نواز شریف کو 74 کروڑ روپے دیا گیا جس پر ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ ہم نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لئے بھی درخواست کی ہے۔ حسن نواز نے اربوں روپے کا کاروبار کیسے شروع کیا۔ فواد چودھری نے کہا آج تین بنیادی نکات پر بات ہوئی۔ عدالت میں تمام شواہد جمع کرادیئے ہیں۔ مریم نواز کی تمام ٹرانزیکشنز نواز شریف کے ارد گرد گھومتی ہیں۔ دلائل دیئے کہ حسن نواز نے اربوں روپے کا کاروبار کیسے شروع کیا۔ نعیم الحق نے کہا اگر یہ فلیٹ ان کی ملکیت نہیں تھے تو برطانیہ کی عدالت نے انہیں یکجا کیوں کیا؟ اب کیس اس مرحلے پر پہنچ چکا ہے سب معلومات بینچ کو دے دیں۔کیس میں کسی قسم کا ابہام باقی نہیں رہا۔ یہ اگلے ہفتے تک اختتام پذیر ہوجائے گا۔

رہنما تحریک انصاف

ای پیپر-دی نیشن