سندھ ہائیکورٹ : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد، سماعت 10جنوری تک ملتوی
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی حفاظتی ضمانت سے متعلق دائر درخواست کی سماعت 10جنوری تک ملتوی کردی ۔ گزشتہ جسٹس ظفر احمد پر مشتمل دورکنی بینچ نے درخواست کی سماعت ہوئی۔شرجیل میمن کے وکیل نے بتایا کہ شرجیل میمن 28 جنوری کو ملک واپس آئیں گے ۔ انکی واپسی کا ٹکٹ بھی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔انکی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام تجویز کیا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ بیڈ ریسٹ ملک میں بھی ہوسکتا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق ضمانت اور زر ضمانت ضبط ہوچکی ہے۔ بار بار توسیع دینے پر عدالت 15لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کرچکی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ ضمانت میں توسیع نہیں ہوگی، 10 جنوری کو احتساب عدالت کا بینچ باقاعدہ سماعت کریگا۔