• news

پانامہ کیس میں نئے ثبوت آئیں گے‘ سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد کا نوٹس لے کر اچھا کیا : عمران خان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طیبہ تشدد کیس زیادہ اہم ہے، سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیکر بہت اچھا کیا۔ وہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے طیبہ تشدد کیس کے حوالے سے کہا کہ بچی کیساتھ انصاف ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے بہت اچھا کیا جو خود کیس سن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے سب کو طلب کرکے بہت اچھا کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا طیبہ تشدد کیس زیادہ اہم ہے اور تمام کیسز میں انصاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا پانامہ کیس میں بھی نئے ثبوت سامنے آئیں گے۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن