• news

کراچی: تھانے پر دستی بم حملہ‘ ٹریفک پولیس پر فائرنگ‘ رکشہ ڈرائیور جاں بحق‘ دو اہلکار زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد میں نامعلوم افراد کی جانب سے تھانے پر دستی بم حملے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امدادکے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح موٹرسائیکل سوار دو مسلح افراد نے نارتھ ناظم آباد میں تیموریہ تھانے پردستی بم سے حملہ کیا‘ جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل 50سالہ محمداقبال زخمی ہوگیا۔ دھماکے سے تھانے میں بھگدڑ مچ گئی۔ تھانے پر دستی بم پھینک کر فرار ہونے والے ملزمان کو فائیو سٹار چورنگی پر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی بشیر نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک رکشہ ڈرائیور 25 سالہ علی عمران گولی لگنے سے ہلاک اور ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی 35 سالہ بشیر زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان میں سے ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور دوسرے نے رومال سے چہرہ چھپارکھا تھا‘ علاقہ کی ناکہ بندی کے بعد ملزموں یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل تیموریہ تھانے پرہائی ڈیفی نیشن سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے لیکن جمعہ کی صبح جب دستی بم حملہ کیا گیا تو تمام سی سی ٹی وی کیمرے مرمت کے لئے گئے ہوئے تھے جبکہ فائیو سٹار چورنگی پر فائرنگ کے مقام پر بھی کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہیں تھا۔ آئی جی پولیس نے ڈی آئی جی ویسٹ سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی اورملزمان کو جلد ازجلد گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار جبکہ 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماڑی پور میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست افراد کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔ نیو کراچی میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لئیے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا سے منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔
کراچی/ بم حملہ

ای پیپر-دی نیشن