بارش : لاہور میں 64 فیڈر ٹرپ‘ ساہیوال‘ سردی سے دو افراد جاں بحق‘ لوڈشیڈنگ جاری
لاہور+اسلام آباد (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور سمیت کئی شہروں میں گزشتہ روز بھی بارش ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ لاہور میں سردی کی شدت بڑھنے اور بارش کے باعث 64فیڈر ٹرپ کر گئے جس کے باعث کئی علاقوں میں سہ پہر 3بجے سے رات 8بجے تک 5گھنٹے بجلی مکمل بند رہی جبکہ گزشتہ روز بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ سراپا احتجاج بنے رہے۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق سردی کی لہر میں اضافہ کے خاتون سمیت 2افراد دم توڑ گئے۔ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ 16گھنٹے سے تجاوز کر گیا جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار رہے۔ علاوہ ازیں لواری ٹاپ پر پانچ دنوں میں 8 فٹ برف پڑنے سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دھند کے باعث فیصل آباد میں کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ علاوہ ازیں لاہور میں 64 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ لیسکو کی فیلڈ ٹیمیں بروقت پٹرولنگ کر کے فالٹ تک نہ پہنچ سکیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ اقبال ٹا¶ن، مصری شاہ، اسلام پورہ، بند روڈ، گلشن راوی، ٹھوکر نیاز بیگ، یتیم خانہ، اندرون لاہور اور دیگر بھی فیڈرز بند رہنے سے شہری اذیت میں مبتلا رہے۔ دوسری طرف معمول کے مطابق 8گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری رہی۔ جڑانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق دھند کے باعث موٹر سائیکل اور گاڑیاں ٹکرانے سے 3خواتین سمیت 26افراد زخمی ہو گئے۔ صباح نیوز کے مطابق شانگلہ وگرد ونواح میں برف باری چوتھے روز بھی جاری رہی،شدید برف باری سے معمولات زندگی متاثر رہے۔ زیادہ تر لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ بالائی علاقوں کے رابطہ سڑکیں بند،بجلی اور مواصلات کا نظام بھی خراب ہو گیا۔ آن لائن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات علام رول نے کہا ہے کہ رواں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ ہفتہ ، اتوار کی شب تک جاری رہے گا جبکہ جنوری کے مہینے میں بارشوں کے مزید دو سلسلے متوقع ہیں ۔ ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مری ایکسپریس وے ٹریفک کےلئے بند کر دی گئی جس کے باعث مری جانے والے سیاح راستے میں پھنس گئے۔ مری میں اب تک ڈیڑھ فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔ برفباری کے باعث فری آنے والے متعدد راستے بند ہو گئے جس کی وجہ سے متعدد گاڑیاں پھنس گئیں اور ٹریفک جام ہو گیا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بجلی اورگےس کی غےراعلانےہ بندش بدستورجاری رہی گھرےلوصارفےن کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے شہرمےں 6سے8 گھنٹے جبکہ گردونواح کے علاقوں مےں8سے10 گھنٹوں تک گےس اوربجلی کی غےراعلانےہ لوڈ شیڈنگ کی گئی جس کی وجہ سے گھرےلوصارفےن کوشدےدمشکلات کاسامنا کرنا پڑا، گےس کی بندش کے خلاف گرجاکھ ،باغبانپورہ حافظ آبادروڈ سوئی گےس والا گلہ ،وحدت کالونی اوردےگرعلاقوں کے مکےنوں نے مظاہرے بھی کئے۔ قلعہ دیدار سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ اور گردونواح میں سو ئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش اور پریشر میں کمی کاسلسلہ بدستور جاری رہا، سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ،بچے ناشتے کے بغیر سکول جانے پر مجبور ہو گئے۔
بارش/فیڈرز بند