بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے لشکرطیبہ کے مشتبہ رکن بہادر علی کیخلاف چارج شیٹ داخل کرا دی
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے مبینہ طور پرلشکر طیبہ کے مشتبہ رکن بہادر علی الیاس سیف اللہ کے خلاف چارج شیٹ داخل کرادی،اس پر مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کا الزام ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق این آئی اے نے مبینہ طور پرلشکر طیبہ کے مشتبہ رکن علی بہادر علی الیاس سیف اللہ کے خلاف چارج شیٹ داخل کرادی ہے ۔چارج شیٹ میں بہادر علی پر لشکر طیبہ کے اشارے پر بھارت کے خلا ف دہشتگرد سرگرمیوں کا الزا م عائد کیا گیا ہے ۔بہادر علی این آئی اے کی تحویل میں ہے جسے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ سے 25جولائی 2016کو گرفتار کیا گیا تھا۔بھارت نے ہمیشہ کی طرح الزام عائد کیا ہے کہ بہادر علی پاکستانی شہری ہے جبکہ پاکستان بھارت کے دعوے کو مستردکرچکا ہے ۔
بہادرعلی