کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم میں 4 تبدیلیاں
لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائائر کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کیلئے سکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سات فروری سے ہونیوالے ایونٹ کیلئے ندا ڈار، اسماویہ اقبال، مرینہ اقبال اور سعدیہ یوسف کو شامل نہیں کیا گیا۔ کھلاڑیوں میں ثنا میر (کپتان)، بسمہ معروف (نائب کپتان)، جویریہ ودود، نین عابدی، عائشہ ظفر، ناہیدہ بی بی، سدرہ امین، وکٹ کیپر سدرہ نواز، عالیہ ریاض، نشرہ سندھو، غلام فاطمہ، انعم امین، ایمن انور اور ماہم شامل ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے منظوری دے دی ہے۔