• news

اوکاڑہ: صاحبزادہ فضل الرحمن پر مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت کا پولیس کو تفتیش مکمل کرکے 9 جنوری کو پیش کرنیکا حکم

اوکاڑہ (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرکے عالم دین کا مقدمہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ مرکزی صدرجماعت اہل سنت سوادِ اعظم پاکستان اور بانی چیئرمین لبیک یارسول اللہ تحریک صاحبزادہ فضل الرحمن اوکاڑوی اشرفی کو پولیس نے سوشل میڈیا میں ایک پوسٹ شیئر کرنے پر گرفتار کرلیا تھا جس کی درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے انسداد دہشت گردی ساہیوال کی عدالت نے پولیس سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔ عدالت نے پولیس کوحکم دیا ہے کہ وہ تفتیش مکمل کرکے 9جنوری کو رپورٹ پیش کرے۔

ای پیپر-دی نیشن