”سی آئی اے داعش سے ملکر لڑنے پر مجبور کرتی ہے“ فلوریڈا ائرپورٹ پر فائرنگ کرنیوالا امریکی فوجی نکلا
فلوریڈا (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست فلوریڈا کے ائرپورٹ پر 5 افراد کا قاتل سابق امریکی فوجی نکلا۔ سٹیبن سانتیاگو نے انکشاف کیا تھا سی آئی اے نے اسے داعش سے ملکر لڑنے پر مجبور کر رہی ہے۔ اسکی داعش کے انداز میں سلیوٹ کی تصویر بھی سامنے آگئی۔ 26 سالہ اہلکار عراق جنگ سے واپسی پر نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگیا۔ ملزم الاسکا سے فلوریڈا آیا تھا اور جہاز میں مسافروں سے بھی اسکا جھگڑا ہوا تھا۔ دہشت گرد نے لاﺅنج میں پہنچنے کے بعد باتھ روم جا کر پستول لوڈ کیا اور باہر آکر اچانک لوگوں کے سروں کا نشانہ لیکرگولیاں برسانا شروع کردیں اور پھر خود کوپولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کا تعلق نیوجرسی سے ہے تاہم اسکا حالیہ پتہ فلوریڈا کے علاقے نیپلز سے بتایا گیا ہے۔ برطانوی میڈیاکے مطابق ملزم کی عمر 26 برس ہے۔ سٹیبن سانتیاگو الاسکا میں ایف بی آئی کے دفتر بھی جا چکا ہے جہاں اس نے دعویٰ کیا تھاکہ اس پر دبا¶ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ داعش کی خاطر لڑے۔ امریکی فیڈرل انویسٹی گیئرز نے معاملے کے تمام پہلوﺅں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایف بی آئی کے میامی آفس کے ایجنٹ انچارج پیرو نے کہا دہشت گردی کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ہر پہلو سے جائزہ لینگے۔ سانتیاگو 2007ءسے 2016ءتک پیورٹو رائس نیشنل گارڈ اور الاسکا نیشنل گارڈ می کام کیا۔ اس دوران وہ 2010ءتا 2011ءعراق میںبھی خدمات انجام دے چکا۔ گزشتہ برس اگست میں ریڈی ریزرو کے طور پر منتقل ہونے سے قبل وہ نصف درجن میڈل وصول کر چکا تھا۔ ایم ایس این بی سی کے مطابق اسکی ایک آنٹی نے بتایا عراق میں تعیناتی سے واپسی کے بعد سانتیاگو ایک مختلف شخص نظر آیا۔ یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق ایف بی آئی نے کہا سانتیاگو اور اسے داع کیلئے لڑنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ اس دوران سانتیاگو پریشان اور بے ربط باتیں کر رہا تھا۔ سانتیاگو نے یہ بھی کہا وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا تاہم ایف بی آئی نے مقامی حکام سے رابطہ کیا جو سانتیاگو کو چیک اپ کیلئے مقامی میڈیکل سنٹر لے گئے۔ ڈیٹا بیس گھر والوں کے انٹرویوز اور دیگر جائزوں کے بعد ایف بی آئینے سانتیاگو کی مزید نگرانی ختم کر دی۔ نیویارک ڈیلی نیوز کے مطابق اسکی آنٹی ماریہ نے بتایا ایف بی آئی آفس جان کے بعد سانتیاگو دو ہفتے ہسپتال میں رہا۔ اسکو الگ کمرہ دیا گیا۔ اس کے دماغ میں کوئی مسئلہ تھا اس نے کچھ چیزیں سننا شروع کر دی تھیں۔ ایسا لگتا تھا عراق سے واپسی پر وہ اپنا دماغ کھو چکا تھا۔ اس نے کہا تھا اس نے وہاں کئی چیزیں دیکھی ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما نے فلوریڈا ائرپورٹ پر فائرنگ کے بعد اپنے بیان میں کہا حملے کے محرکات پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔ میں تبصرہ کرنا نہیں چاہتا تاہم متاثرین کے اہل خانہ کو کہوں گا کہ ہم گہرے صدمے میں ہیں۔ میرے دور صدارت میں اس طرح کے کئی سانحات ہوئے ہیں۔