• news

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ‘ اغوا کیا گیا : اہل خانہ

اسلام آباد (این این آئی) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے پروفیسر اور انسانی حقوق کے کارکن اور شہرہ¿ آفاق نظم ”میں بھی کافر تو بھی کافر“ کے خالق سلمان حیدر اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے۔ انکے بھائی اور مقامی صحافی ذیشان حیدر نے پولیس کو بتایا کہ سلمان حیدر گذشتہ رات بنی گالا کے علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے جی ٹین سیکٹر میں گھر فون کر کے اہلیہ کو اطلاع دی کہ وہ رات 8 بجے تک واپس آجائیں گے۔ 10 بجے کے قریب اہلیہ نے انہیں فون کیا جو انہوں نے ریسیو نہیں کیا۔ ذیشان حیدر نے بتایا کہ سلمان حیدر کے نمبر سے انکی اہلیہ ثناءکو ایک ایس ایم ایس موصول ہوا کہ کورال چوک سے انکی گاڑی لے لی جائے۔پولیس حکام کے مطابق سلمان حیدر کی گاڑی کورنگ ٹاو¿ن کے قریب سے ملی، تھانہ لوئی بھیر صحافی ذیشان حیدر کی درخواست پر انکے بھائی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں اغوا کی دفعہ 365 لگائی گئی ہے ¾پولیس کے مطابق وہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذیشان حیدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے بھائی کو اغوا کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارنے اسلام آباد پولیس کو سلمان حیدر کی برآمدگی کے لیے کوششیں تیز کرنے اور تمام وسائل برو¿ے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ہفتہ کوجاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیف سٹی کی مدد لیتے ہوئے سلمان حیدر کا جلد از جلد پتہ لگایا جائے ۔چودھری نثارنے کہاکہ تمام متعلقہ اداروں کی مدد حاصل کرکے سلمان حیدر کی جلد از جلد برامدگی یقینی بنائی جائے۔
پروفیسر/ لاپتہ

ای پیپر-دی نیشن