جنوبی افریقہ کی پاکستان بھارت سیریز کو ختم کرنے کیلئے کوشش
جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے پاکستان کی بھارت کے ساتھ رواں سال شیڈول سیریز کو ختم کرنے کیلئے کوشش شروع کردی۔ کرکٹ جنوبی افریقہ چاہتا ہے کہ بھارت کے ساتھ چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کی سیریز کھیلی جائے تاہم اس منصوبے سے پاکستان اور بھارت کے مابین تین ٹیسٹ کی سیریز متاثر ہوسکتی ہے جو اس سال کے آخر میں ہونا ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے ساتھ کھیلنے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے اور اس نے بھارت کو دورے کی دعوت دے دی ہے۔چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو دورہ نہ ہونے کا اشارہ دے دیا ہے کیونکہ آئندہ سیزن کافی سخت ہے۔