دورہ آسٹریلیا مشکل تھا، کینگروز نے تمام شعبوں میں آئوٹ کلاس کر دیا: مصباح الحق
لاہور (نمائندہ سپورٹس ) قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا مشکل تھا۔ کینگروز نے سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کو تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کیا۔ سڈنی ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کو کلین سویپ شکست ہوئی تو مصباح الحق نے بھی کینگروز کی اچھی پرفارمنس کا اعتراف کیا۔ ٹیسٹ کپتان نے میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میزبان ٹیم نے انہیں تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کیا ہے۔ وہ سیریز میں نوجوان پلیئرز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ دورہ آسٹریلیا کا تجربہ مستقبل میں کھلاڑیوں کیلئے مددگار ثابت ہو گا۔ امید ہے ایک روزہ سیریز میں ٹیم اچھا پرفارم کریگی۔ ریٹائرمنٹ کے سوال پر کہا کہ ابھی اس کے بارے میں نہیں سوچا‘قومی ٹیم نے ابھی ون ڈے سیریز کھیلنی ہے ۔ اس کے بعد پاکستان سپر لیگ شروع ہوگی ۔ اس وقت تک سوچنے کیلئے کافی وقت پڑا ہے ۔ ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کو جگہ دی، تاہم شکست کے بعد ٹیم کا مورال ڈاؤن ہے۔ میلبورن ٹیسٹ کے آخری روز شکست سے ٹیم کا مورال گرا، سیریز میں اظہرعلی اور اسد شفیق نے اچھی بیٹنگ کی، سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔