• news

فضل الرحمن ہسپتال سے ڈسچارج نواز شریف، زرداری، رضا ربانی، جھگڑا اور دیگر کے فون، ایاز صادق، شیرانی نے عیادت کی

لاہور (سپیشل رپورٹر) مولانا فضل الرحمن کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ مولانا محمد امجد خان، مولانا اسعد محمود، مفتی ابرار احمد نے بتا یاکہ مولانا کے معالجین نے مکمل چیک اپ کرنے کے بعد مولانا کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا اور مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ مولانا محمد امجد خان، مولانا اسعد محمود نے بتا یاکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد لغفور حیدری، وفاقی وزیر اکرم خان درانی، مولانا محمد خان شیرانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز محمد صادق، مولانا حافظ حمد اللہ نے فضل الرحمن کی عیادت کی۔ مولانا محمد امجد خان نے بتا یاکہ وزیراعظم نواز شریف نے فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سابق صدر زرادی نے بھی فون پر خیریت دریافت کی اور ڈاکٹر عبد القیوم سومرو نے زرادری کی طرف سے گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤںکا پیغام پہنچایا میاںرضا ربانی، گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا، سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر نے بھی مولانا فضل الرحمن کو فون کر کے خیریت دریافت کی۔

ای پیپر-دی نیشن