• news

پانامہ کیس: تحریک انصاف نے وزیر اعظم انکے خاندان کے وکلا کو دی جانے والی فیسوں کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم اوران کے خاندان کے دفاع پرمامور وکلاکو دی جانیوالی فیسوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی طرف سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام ایک خط لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بتایا جائے وزیراعظم پانامہ مقدمے کے اخراجات کہاں سے ادا کررہے ہیں؟بچوں کا دفاع کرنیوالے وکلاکے اخراجات کہاں سے دیئے جارہے ہیں؟خط کے متن میں لکھا گیا قانون کے تحت وکلاکو ادائیگیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔عندلیب عباس نے خط میں لکھا عوام کے پیسے تنخواہ لینے والے ایک خاندان کے دفاع پرلگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے وزرائ،ارکان اسمبلی کے ریاستی وسائل کے غیر قانونی استعمال پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن