دیکھو مشینری پر کیا لکھا ہے، ’’اتفاق‘‘ 60ء کی دہائی میں پاکستان کی سب سے بڑی سٹیل ملز میرے دادا کی تھی: مریم نواز
اسلام آباد (صباح نیوز) مریم نوازشریف نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دیکھو مشینری آلات پرکیا لکھا ہوا ہے ؟ اتفاق… 60ء کی دہائی میں پاکستان کی سب سے بڑی سٹیل ملز جو میرے دادا میاں محمد شریف کی ملکیت تھی‘‘ جس تصویر پر مریم نواز شریف نے تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’اس میں مشینری اور آلات کی تصویر ہے اور مشینری پر اتفاق لکھا ہے اوراسکے ساتھ اس تصویر میں موجودہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اس وقت کے صدر جنرل یحییٰ خان کو مشینری کے بارے میں بتا رہے ہیں‘‘ نوازشریف بھی اس موقع پر موجود ہیں۔ یہ تصویر ایک صارف کی طرف سے چلائی گئی ہے۔ اس تبصرے کے بعد اس صارف نے لکھا ہے کہ ’’جی میں جانتا ہوں اس وقت پاکستان میں اتفاق اور پیکو ہی بھاری مشینری بناتے تھے‘‘ جس پر مریم نواز نے کہا کہ ’’آپ ٹھیک کہتے ہیں‘‘۔