• news

12 افسروں کے تبادلے‘ کنول ناظم اے سی ساہیوال‘ زعیم نواز جہلم تعینات

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 12 افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں‘ نوٹیفکیشن کے مطابق منور حسین اے سی پنڈی گھیپ سے اے سی پنڈدادنخان تعینات کیاگیا ہے۔ محمد اشرف تعیناتی کے منتظر تھے، کو اے سی پنڈ دادنخان کو تبدیل کرکے اے سی پنڈی گھیپ تعینات کیا گیا ہے۔ لیاقت علی اے سی خانیوال سے اے سی جلالپور پیروالہ تعینات کیاگیا ہے۔ آغا ظہیر عباس سب رجسٹرار ملتان کو تبدیل کرکے اے سی خانیوال تعینات کیا گیا ہے۔ کنول ناظم تعیناتی کی منتظر تھیں کو اے سی ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ زعیم نواز اے سی ساہیوال سرگودھا کو تبدیل کرکے اے سی جہلم تعینات کیا گیا ہے۔ صفدر حسین ورک سب رجسٹرار شالیمار ٹائون کو تبدیل کرکے اے سی ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ شیخ محمد طاہر اے سی اٹھارہ ہزاری کو تبدیل کرکے اے سی ہیڈ کوارٹر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔ محمد اعجاز ڈی اے ریونیو اٹک کو تبدیل کرکے ڈی اے ریونیو چکوال تعینات کیا گیا ہے۔ محمد عظیم ربانی سیکشن افسر ویلفیئر فائیو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کرکے ان کی خدمات اوورسیز پاکستانی کمشن کے سپرد کی گئی ہیں۔ محمد ندیم ہاشمی سیکشن افسر محکمہ اوقاف کو تبدیل کرکے سیکشن افسر ویلفیئر فائیو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے۔ محمد نذیر اے سی ساہیوال/ سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ آصف اقبال سیکشن آفیسر پی تھری محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کرکے انکی خدمات سیکرٹری ایجوکیشن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ عارف وسیم سیکشن افسر پی ٹو کو سیکشن افسر پی تھری محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن