• news

اتر پردیش الیکشن‘ مایا وتی نے اپنی بہوجن سماج پارٹی کے آدھے ٹکٹ مسلمانوں اور دلتوں کو دیدئیے

لکھنئو (نیوز ڈیسک) آبادی کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اگلے ماہ ہونیوالے انتخابات کے پیش نظر بہوجن سماج پارٹی نے بی جے پی اور حکمران سماج وادی پارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے 100 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے جن میں 49 مسلمان اور دلت ہیں۔ واضح رہے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایا وتی جو خود بھی دلت ہندو ہیں۔، نے اترپردیش کے مسلمانوں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنا ووٹ اِدھر اُدھر دیکر تقسیم نہ کریں بلکہ مسلمان اور دلت ملکر انتخابات میں موثر کردار ادا کریں تاکہ بھارت میں پسے ہوئے نچلے درجے کے طبقات کا مزید استحصال نہ ہو۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی بھارتی جماعت نے مسلمانوں اور دلتوں کو اس قدر نمائندگی دی ہو۔

ای پیپر-دی نیشن