وفاقی حکومت کا جنداللہ سمیت دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری قبول کرنیوالے تمام گروپوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے جنداللہ سمیت دہشت گردحملوں کی ذمہ داریاں قبول کرنے والے تمام گروپوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پرنیکٹانے جنداللہ کالعدم تنظیموں سے الگ ہونے والے سپلنٹر گروپوں اوردہشت گردحملوں کی ذمہ داریاں قبول کرنے والے گروپوں پرپابندی لگانے کافیصلہ کیاہے۔ جنداللہ پر پابندی کا فیصلہ واہگہ باڈر اور پشاور چرچ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد کیا گیا جبکہ مراسلے میں صوبوں کو فوری طور پر جنداللہ سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے بھی ہدایت کردی گئی ہے۔