تعلیمی اداروں کے سلیبس سے مذہبی منافرت مواد کے خاتمے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے سلیبس میں سے مذہبی منافرت مواد کے خاتمے کی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ حنا پرویز بٹ نے قرارداد میں موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ پنجاب کے اندر تمام سکولوں ،کالجوں اور دینی مدارس کے سلیبس میں مذہبی منافرت کا مواد خارج کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔