پورٹ محمد بن قاسم پر کوئلے کے ٹرمینل کی تیاری کا منصوبہ تیز کردیا گیا
اسلام آباد ( مسعود ماجد سید /خبر نگار) پورٹ قاسم پرکوئلے کے ٹرمینل کی تیاری کا منصوبہ تیز کردیا گیا جس سے سالانہ 13-16ملین ٹن کوئلہ ملک بھر میں مہیا کیا جائیگا۔ پورٹ قاسم اتھارٹی نے اس سلسلے میں آٹھ عدد پورٹ ٹرمینل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیے گئے ہیں جو پرائیوٹ سیکٹر کے ذریعے سے مکمل کئے گئے ہیں ۔پورٹ قاسم اتھارٹی نے اسس سلسلے میںپرائیویٹ سیکٹر کو سرمایہ کاری کی دعوت دے دی ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار شامل ہیں ۔ اس منصوبے کا تخمینہ 11000 امریکی ڈالر لگایا گیا ہے جس کا انحصار FOTCO آئل ٹرمینل BOO پر ہے، اس کے علاوہ دیگر ٹرمینل BOT کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہیںہے اور اس وقت یہ پرائیویٹ سیکٹر کے زیر انتظام ہیں جس میں حکومت پاکستان کی کوئی مالی معاونت شامل نہیں ہے۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق ملک کی بندرگاہوں کو فعال اور جدید بنانے سے پاکستان جنوبی ایشیاء میں ایک اہم کاروباری مرکز و محور بن جاے ٔ گا۔ علاوہ ازیں گوادر پورٹ کوبھی تیزی سے فعال کیا جارہاہے تاکہ اسے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں استعمال کیا جاسکے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اضافہ کیا جاسکے۔