• news

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا اوکاڑہ ہسپتال کا دورہ‘ ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر برہمی‘ ادویات فیکٹری پر چھاپہ‘ سیل کر دی

لاہور+ اوکاڑہ (خصوصی رپورٹر+ نامہ نگار) صوبائی وزیر برائے پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے گزشتہ رات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سائوتھ سٹی اوکاڑہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر 125 بستر کے ہسپتال میں صرف دو ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود تھے۔ خواجہ عمران نذیر نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر مریضوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت مریضوں کے علاج معالجے کے لئے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے اس کے باوجود مریضوں کی دیکھ بھال پر توجہ نہ دینا ناقابل برداشت ہے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق وزیر صحت عمران نذیر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ جاوید گورایا، ڈرگ انسپکٹر میڈم صدف ، اظہر جمال ، شوکت وہاب اور پولیس کے ہمراہ مقامی فیکٹری پر چھاپہ ماراجہاں بغیر سرکاری اجازت نامہ کے ہربل ادویات تیار کی جاتی تھیں ٹیم نے بڑی مقدار میں ناقابل استعمال ادویات کو ضائع کردیا جبکہ ایک ملازم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا جبکہ فیکٹری کو سربمہر کر دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن