روس سے اچھے تعلقات کے مخالفین احمق ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن؍ لندن (نیٹ نیوز، نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کئی پیغامات میں کہا ہے کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کرنے والے ’’احمق اور بیوقوف لوگ‘‘ ہیں۔ ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ نے روس کے ساتھ ملکر بہت سے مسائل میں سے کچھ کو حل کرنے کا اعادہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ بیان اس وقت آیا ہے جب انٹیلی جنس اداروں نے اپنی اس رپورٹ کے حوالے سے نومنتخب صدر کو بریفنگ دی۔ اس انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر نے ٹرمپ کو جتوانے کیلئے مدد کی کوشش کی تھی۔ انٹیلی جنس کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد ٹرمپ روس پر مداخلت کا الزام لگانے سے باز رہے اور صرف یہ کہا کہ انتخابات کے نتائج اس سے متاثر نہیں ہوئے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ انٹیلی جنس کمیونٹی کے کام کی انکے دل میں بہت احترام ہے۔ نو منتخب صدر نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سررو ہیگ ہونے کی وجہ سے ڈیموکریٹس کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا کوئی بری بات نہیں ہے اور صرف بے وقوف اور احمق لوگ ہی اس کو برا سمجھیں گے۔ امریکی صدارتی الیکشن میں روسی ہیکنگ کی اطلاع برطانوی جاسوسوں نے دی برطانوی میڈیا کے مطابق روسی ہیکنگ کی اطلاع برطانوی جاسوس نے سی آئی اے کو دی برطانوی انٹیلی جنس نے عام انتخابات میں روسی ہیکنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔